بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی ہائی کمشنرکی طلبی ،کلبھوشن یادیوکااعترافی بیان ،مودی سرکاربڑی پریشانی میں پھنس گئی ، پاکستان حقائق دنیاکے سامنے لے آیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)بھارتی ہائی کمشنرکی طلبی ،کلبھوشن یادیوکااعترافی بیان ،مودی سرکاربڑی پریشانی میں پھنس گئی ۔بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفتر خارجہ طلب کر دیا گیا اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ جمعرات کو بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کودفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ایل او سی پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت کے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور ان سے جواب طلب کیاگیا،اس دوران سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا ، بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں، بھارت جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے کیونکہ وہ دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے ، اڑی حملے کے حوالے سے پاکستان پر بے بنیاد بھارتی الزامات کی مذمت کی۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے بھارت کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر سخت مذمت کی گئی ، ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی شہید ہوئے جبکہ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا ، سیکرٹری خارجہ نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے کیونکہ وہ دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے اڑی حملے کے حوالے سے پاکستان پر بے بنیاد بھارتی الزامات کی مذمت کی اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کا حوالہ بھی دیا، سیکرٹری خارجہ نے سارک اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر بھارتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان علاقائی تعاون بڑھانے کے لئے سارک چارٹر پر عمل درآمد کے لئے پر عزم ہے۔ اعزاز چوہدری نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دھمکی آمیز کال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت ویانا کنونشن کے تحت پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کرے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ حوالے کیا اور کہاکہ بھارت اشتعال انگیزی کرکے خطے کاامن تبادہ کررہاہے ، اس نے سیز فائر کی بھی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن چاہتاہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر 2 پاکستانی فوجی جوانوں کی شہادت پر جواب طلب کیا گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…