’’پاک بھارت کشیدگی ‘‘ عوام تیار ہو جائیں ۔۔ ہنگامی بنیادوں پر پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایات جا ری کر دیں

29  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وادی نیلم کے ڈپٹی کمشنر عبدالوحید خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد سیاسی اور مذہبی اجتماعات کے علاوہ ضلع بھر میں لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے لائن آف کنڑول پر انڈین فوجی چوکیوں کے سامنے سے گزرنے والی مرکزی شاہراہ پر ایک وقت میں ایک سے زائد گاڑیوں کے سفر کو بھی ممنوع قرار دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارتی افواج صرف پاکستان کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن سیاحتی مقامات پر آنیوالے سیاح خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ حالات خراب ہونے پر انھیں مطلع کر دیا جائے گا
دوسری جانب بھارتی جنگی جنون،دھمکیوں پر پاکستان کے گڈز ٹرانسپورٹر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹر بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔دفاع پاکستان کے لئے خون کے آخری قطرے تک افواج پاکستان کا ساتھ دیں گے۔بھارت پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنا چھوڑ دے۔پاکستان ایٹمی قوت ہے اور وطن عزیز کا بچہ بچہ انڈیا کے لئے ایٹم بم ہے۔ پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک نصیر احمد عباس نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے، بھارت پاکستان سے کشیدہ صورتحال اختیار کئے ہوئے ہے۔ بھارت کامقابلہ کرنے کے لئے گڈز ٹرانسپورٹر سمیت پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بے گناہ کشمیریوں پرظلم نے ثابت کردیا ہے کہ بھارت سب سے بڑا دہشت گرد ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ضرورت پڑی تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔پاکستان کی جانب سے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج اور قوم ملکی سالمیت، دفاع اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔بہادر افواج مادر وطن کی حفاظت کیلئے مکمل تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…