اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت حکومت اوربھارتی میڈیاکی شرانگیزی کی وجہ سے سارک سربراہ کانفرنس 2016ء ملتوی ہو گئی ۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کرنی کی تصدیق کردی ۔سب سے پہلے بھارتی میڈیانے یہ خبرپھیلائی تھی کہ بنگلہ دیش بھی بھارت کی وجہ سے سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا لیکن اب مشیر خارجہ نے سرتاج عزیزنے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ۔جبکہ نیپال عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا تھا جبکہ بھارت بھی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا کہہ چکا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سارک چارٹر کے مطابق ایک رکن کی عدم شرکت پر بھی کانفرنس ملتوی کی جا سکتی ہے ۔سفارتی ذرائع کاکہناہے کہ بھارتی وزیراعظم نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ اڑی حملے سے قبل کیاتھااورباضابطہ اورتحریری طورپرپاکستان کوآگاہ بھی نہیں کیاگیاکہ کن وجوہات کی وجہ سے نریندرامودی اس کانفرنس میں شرکت نہیں کررہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں