اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ نوجوان نسل پاکستان کو بہت آگے لے کر جائے گی‘ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے‘ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے‘ نوجوان نسل کا مستقبل روشن ہے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی پبلک سکول کے طلباء کو اکیڈمی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے طلباء کو اعزازات سے نوازا۔
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کوئی شک نہیں نوجوان نسل پاکستان کو بہت آگے لے کر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آرمی پبلک سکول ملک کے بہترین اداروں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کردار سازی پر توجہ دینی چاہئے یقین ہے کہ نئی نسل ملک کو عروج تک پہنچائے گی۔ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں طلباء کے والدین ‘ طلباء‘ اے پی ایس کے سٹاف نے تقریب میںشرکت کی۔
میرے ملک کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر زیا دہ سے زیادہ توجہ دیں اور اقوام عالم پر ثابت کریں کہ پاکستان ہی واحد ملک ہے جس میں اقوام عالم کو لیڈ کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے ۔ میری اس نئی نسل سے بے پناہ امیدیں وابستہ ہیں جنہیں میں مستقبل میں پورا ہو تے دیکھ رہا ہوں ۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پاکستان کے مستقبل کیلئے ایسا پیغام جسے تمام نوجوانوں کو ضرور پڑھنا چاہئے
28
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں