اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین سےتعمیرات میں استعمال ہونےوالی مشینری لےکر ایک کارگو بحری جہاز گوادر پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم وی تیان فو نامی کارگو جہاز چین سے گذشتہ روز گوادر پہنچا، جسکے بعد جہاز سامان اتارنے کےلئے گوادر بندرگاہ پر لنگراندازہوگیا اور اب اس سے سامان اتاراجارہاہے۔جہاز سے آنے والی تعمیراتی مشینری میں کرین،الیکٹرانک آلات اوردیگرسامان شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق سامان گوادر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں میں استعمال میں لایاجائےگا۔
واضح رہے کہ بھارت کئی بار گوادر میں جاری پاکستان اور چین کے مابین ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کر چکا ہے جس پر چین نے ہر صورت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حلقوں میں چین کی جانب سے پاکستان جانے والے بحری جہازوں اور جنگی آبدوزوں کی آمد و رفت پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
پہلے آبدوز اور اب اہم سامان سے لیس چین کا بڑا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا ۔۔۔! بھارتیوں کے رہے سہے ہوش بھی اڑ بھی گئے
26
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں