اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے تمام رہنماؤں کو بیرون ملک سے آنے والی کالز ریسیو کرنے سے منع کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا اہم ترین اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ارکان اور پارلیمانی رہنماؤں سمیت مرکزی قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ تمام ارکان کو بیرون ملک سے دھمکی آمیز کالز آنے کا سلسلہ جاری ہے جس پر ڈاکٹر فاروق ستار نے اراکین رابطہ کمیٹی سمیت دیگر تمام رہنماؤں کو غیر معروف نمبرز سے آنے والی اور چند معروف شخصیات کی بیرون ملک سے آنے والی کالز ریسیو کرنے سے منع کردیا۔