نندی پور پراجیکٹ کاریکارڈ بھی جلا دیا گیا ہے اور مزید ان دفاتر کے ریکارڈ ۔۔سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

9  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ لاہور میں LDA پلازہ کا ریکارڈ جلایا گیا جس میں کرپشن کے ثبوت موجود تھے۔ اب اسی طرح نندی پور پاور پراجیکٹ جو بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور اس میں قوم کا اربوں روپے کا پیسہ برباد ہو کر رہ گیا ہے اس کے ریکارڈ کو بھی دانستہ نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ کرپشن کے تمام ثبوت مٹانے کیلئے اور بڑے بڑے دفاتر کے ریکارڈ جلا دیئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ حکومت اس بات سے خائف ہے کہ کراچی کی طرح کسی بھی وقت پنجاب میں بڑا آپریشن شروع ہو سکتا ہے اور کرپشن کے ثبوت سامنے آ سکتے ہیں ۔ اس لئے ہر وہ ریکارڈ جلایا جا رہا ہے جس سے کرپشن کرنے والوں کو شدید مشکلات ہو سکتی ہیں۔ کرپشن کے ڈاکومنٹس کو احتسابی اداروں سے بچانے کیلئے بڑی گیم کھیلی جا رہی ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے ہے کہ ہر اس جگہ آگ لگ جائے اور ریکارڈ جل جائے جہاں ترقیاتی کاموں کا تمام ریکارڈ موجود ہو؟

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…