جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مودی اور را سن لیں کہ ۔۔۔۔!راحیل شریف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیدیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دو ٹوک الفاظ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور خفیہ ایجنسی را کو متنبہ کیا ہے کہ ہم اپنے دشمنوں اور ان کی چالوں کو سمجھتے ہیں۔ مودی ہوں یا را سن لیں، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ملکی سلامتی کیلئے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے۔ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں۔ پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم بالکل صحیح سمت پر جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے طوفان پر جس طرح قابو پایا اس طرح کوئی قابو نہ پا سکا۔ فوج سب کے بھلے کیلئے کام کر رہی ہے۔ دنیا کچھ بھی سمجھے یہ ہمارے بقاء کی جنگ ہے، ہم اسے اس طریقے سے ہی لڑیں گے۔
جنرل راحیل شریف کا گلگت میں سی پیک منصوبے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ سی پیک کے لیے سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کم ترین وقت میں بنا لیا گی ہے۔ راہداری منصوبے کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ خنجراب سے راولپنڈی تک پورا سی پیک محفوظ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہر حال میں کرنا ہے۔ پاکستان میں ترقی کرپشن کے خاتمے کے بغیر نہیں آئے گی۔ کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو ہر قیمت پر اور ہر سطح پر توڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…