ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بڑا سیاسی دھماکہ،عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کی حمایت کا اعلان کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں ایم کیو ایم کوسیاسی جماعت نہیں مانتا اگر ایم کیو ایم الطاف حسین سے الگ نہ ہو تو اس پر پابندی لگا دینی چاہیے، الطاف حسین کے خلاف کاروائی کے لئے نوازشریف کے ساتھ ہوں ، پنجاب پولیس (ن) لیگ کا مسلح ونگ ہے ، پنجاب پولیس کا ایک ایس پی (ن) لیگ کے لئے ووٹ مانگتا رہا ، پانامہ لیکس پر حکومت کے احتساب کے لئے پوری اپوزیشن ایک ساتھ کھڑی ہے ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کو سیاسی جماعت نہیں مانتا ، ایم کیو ایم اگر الطاف حسین سے الگ نہ ہو تو اس پر پابندی لگنی چاہیے ۔ عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین پر کاروائی کے لئے نوازشریف کے ساتھ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس مسلم لیگ (ن) کا مسلح ونگ ہے ، پنجاب پولیس کا ایک ایس پی (ن) لیگ کے لئے ووٹ مانگتا رہا ، اخلاقی طور پر پانامہ لیکس سامنے آنے پر نوازشریف کو استعفیٰ دینا چاہیے تھا مگر وہ جانتے ہیں اگر وہ اقتدار سے الگ ہو گئے تو سیدھا جیل میں آئیں گے ۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت کی کرپشن کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہیں اور 3 ستمبر کو لاہور والے بھی ہماری کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی کے لئے بھرپور طریقے سے نکلیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے ایلیٹ کلاس ملک کو لوٹ رہی ہے اور پیسہ ملک سے باہر منتقل کر رہے ہیں ، یہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اگر ان پر پیسہ انویسٹ کیا جائے تو وہ خود ہی ملک کو اوپر اٹھا دیں گے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نوازشریف نے تمام ادارے اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لئے تباہ کر دیئے ہیں ۔ نیب بھی آزاد نہیں ہے ، عدالتیں بھی آزاد نہیں ہیں ، ہم کیا کریں ، ہمیں بھی تو کہیں سے انصاف چاہیے ۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے نوازشریف نے ہماری ٹی اوآرزکے ساتھ اتفاق نہیں یا اب ہمارے پاس انصاف لینے کے لئے سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے احتجاج سے نجات حاصل کرنے کے لئے نوازشریف کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ ہمارے ٹی او آرز کیساتھ اتفاق کر لیں یا پھر استعفیٰ دے کر گھر چلا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تین تاریخ کوحکومت کے خلاف زبردست احتجاج کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل اسی دن عوام کے سامنے پیش کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…