ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

50سے زائد ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت خارجہ اور داخلہ کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے 50سے زائد ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ،30ستمبر تک مشین ریڈیبل پاسپورٹ حاصل نہ کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں کو بے دخلی کے سنگین خطرے کا سامنا ہے ،وزارت داخلہ کے مطابق بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو مشین ریڈیبل پاسپورٹ دینے کے سلسلے میں تیار کی جانے والی پی سی ون کے موقع پر وزارت خارجہ سے درست اعداد و شمار فراہم نہیں کئے تھے جبکہ محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہماری بار بار یاددہانیوں کے باوجود وزارت داخلہ معاملے کی سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے سینٹ قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے مشین ریڈیبل پاسپورٹ فراہم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی کا اجلاس چیرمین باز محمد خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر سمندر پار صدر الدین شاہ راشدی،سیکرٹری اورسیز سیکرٹری خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خارجہ و داخلہ اور نادرہ حکام نے شرکت کی اس موقع پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈیبل پاسپورٹ 30ستمبر تک لازمی قرار دیے جا چکے ہیں محکمہ داخلہ نے 85ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو مشین ریڈیبل پاسپورٹ فراہم کئے ہیں مگر ااس وقت 25کے قریب بیرون ممالک سفارت خانوں جن کے ساتھ مذید ممالک بھی منسلک ہیں میں مقیم پاکستانیوں کو ابھی تک مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ ان ممالک کی تعداد 50سے زیادہ بنتی ہے اور اگران کو مشین ریڈیبل پاسپورٹ فراہم نہ کئے گئے توان کے بے دخل ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے بتایاکہ ان ممالک میں لاکھوں پاکستانی ڈاکٹرز ،انجینئرزاور ہنر مند شامل ہیں اگر ان کو پاسپورٹ فراہم کرنے کیلئے جلد ہی اقدامات نہ کئے گئے تو ان کی نوکریاں ختم ہونے اور انہیں واپس پاکستان بھجوا دیا جائے گا اور لاکھوں پاکستانیوں کے واپس آنے سے ایک نیا بحران پیدا ہو جائے گااس موقع پر وزارت داخلہ کے حکام نے بتایاکہ میشن ریڈیبل پاسپورٹ کیلئے وزارت خارجہ کی مشاورت سے منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم منصوبے کا پی سی ون تیار کرتے وقت ہمیں درست اعداد وشمار فراہم نہیں کئے گئے تھے وزارت داخلہ نے 85کے قریب ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو مشین ریڈیبل پاسپورٹ فراہم کر دئیے ہیں جبکہ مذید 25 کے قریب سفارت خانوں میں بھی مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی فراہمی کیلئے منصوبہ تیار کیا جائے گا اس موقع پر کمیٹی کے اراکین نے مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی عدم فراہمی سے پیدا شدہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے پر فوری طور پر کام کرنے کی سفارش کی ہے کمیٹی نے نادرہ کی جانب سے بیرون ممالک پاکستانیوں کو نائیکوپ کی فراہمی پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ان ممالک کی جانب سے کارڈ جاری کئے جاتے ہیں اور نائیکوپ کے حصول پر ہزاروں روپے خرچ کرنا پاکستانیوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے کمیٹی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو تنخواہوں اور دیگر مسائل کے سلسلے میں وزارت اورسیز اور وزارت خارجہ کو مشترکہ طور پر قانونی خدمات فراہم کرنے اور اورسیز فنڈز سے گرانٹ فراہم کرنے کی سفارش کی ہے کمیٹی نے شہباز احمد خیل بنوں اور بلوچستان کے ضلع ڑوب میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے خریدی جانے والی زمین پر سکولوں کی تعمیر کرنے اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر انتظام سکولوں کے اساتذہ کو عید الضحیٰ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقین بنانے کی ہدایت کی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…