اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج کی ضرب عضب میں شاندار کامیابیوں کے حقائق منظر عام پر لے آئے۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے قبل ہر جگہ دھماکے ہو رہے تھے لیکن الحمد للہ ہم نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب سے قبل لوگوں کو اغواء برائے تاوان کرکے ان سے پیسہ کمایا جاتا تھا اور وہ پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہ اکہ ہم نے دہشتگردوں کو مارا ہے اور ان سے اتنی بڑی تعداد اور مقدار میں مواد اور اسلحہ برآمد کیا ہے جو 21 سال تک لگاتار استعمال کیا جا سکتا ہے۔