اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اہم ملاقات کی جس میں متحدہ بانی کیخلاف بھجوائے گئے ریفرنس کا معاملہ زیر غور آیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے ایسے واقعات اور اقدامات کا قانونی طریقے سے حل تلاش کرنے پر زور دیا، جس پر تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ کی تقاریر کے معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بانی متحدہ کے خلاف ریفرنس کو تحقیقات میں معاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی قوانین کے مطابق متحدہ بانی کیخلاف تحقیقات کرائی جائیں گی۔