اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی میں پاکستان مخالف تحریک کا ڈرافٹ اسلام آباد سے بھیجا گیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاکستان مخالف تحریک کا ڈرافٹ اسلام آباد سے بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے سربراہ نے پی ٹی آئی کی لاہور ریلی میں شرکت کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی ملز میں بھارتی ٹھہرے ہوئے ہیں۔ طاہر القادری نے الزام لگایا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں اور حکمران آئین و قانون اور جمہوریت کے ساتھ تماشہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی مارچ کی قیادت شیخ رشید کریں گے۔