منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

الطاف حسین سے لاتعلقی کے باوجود وسیم اختر ، الطاف حسین کے نام پر کس طرح حلف لیتے رہے؟ سینئر تجزیہ نگار نے ثبوت وڈیو چلا کر تہلکہ مچا دیا

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے وڈیو چلا کر تہلکہ مچا دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ایک طرف ایم کیو ایم نے الطاف حسین سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے لیکن دوسری جانب صرف چند دن قبل ہی وسیم اختر نے متحدہ کے تنظیمی عہدیداران کا حلف الطاف حسین کے نام پر ہی لیا ہے۔
سینئر تجزیہ نگار ارشد شریف نے نجی ٹی وی پروگرام میں وسیم اختر کی حلف برداری کی وڈیو چلا دی جس میں حلف کا متن یہ تھا کہ ’’میں قائد تحریک الطاف حسین کو یقین دلاتا ہوں کہ میں عوام کے ساتھ زبان، جنس، مسلک ، مذہب، فرقہ ، فقہ، علاقہ اور سماجی حیثیت کے امتیاز کے بغیر کام کروں گا‘‘۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار ارشد شریف نے کہا کہ حلف کی تقریب میں وسیم اختر عوام کے سامنے کہہ رہے ہیں کہ میں کسی قابل نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کوئی کام کیا ہے، میں جو کچھ بھی ہوں وہ قائد کی وجہ سے ہوں۔ ارشد شریف نے کہا کہ کیا حلف کو تبدیل کیا جا سکتا ہے؟ وسیم اختر سمیت تمام ایم کیو ایم رہنماؤں نے الطاف حسین سے وفاداری کے حلف اٹھا رکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…