اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین برادرانہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں ۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا چینی صدر کے دورہ پاکستان سے تاریخ کا نیا باب شروع ہوا ہے ۔ اقتصادی راہدی کا منصوبہ صرف اسٹریٹجک معاہدہ ہی نہیں ۔ ان کا کہنا تھا پاکستان پر چین کا بھرپور اعتماد کبھی نہیں بھولیں گے ۔ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کو تنہا نہیں چھوڑا ۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے ۔ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے ، مستقبل میں ترقی کی منزلیں طے کریں گے ۔