اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فہد ملک قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر نے والے ایف آئی اے اہلکار کیلئے تعریفی سند اور ایک لاکھ روپے انعام کااعلان کیا ہے ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فہد ملک قتل کیس کا مرکزی ملزم افغانستان فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا گرفتاری طورخم بارڈر چیک پوسٹ پر ہوئی جہاں ایف آئی اے کے اے ایس آئی شفیق اعظم نے اسے گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ وزارت داخلہ ملزم کا نام ای سی ایل پر ڈال چکی تھی جس کی بدولت گرفتاری عمل میں آئی۔ ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ نے ایف آئی اے اہلکار کے لیے تعریفی سند اور ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔