کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مخالف اشتعال انگیز تقریرپر وزارت داخلہ نے متحدہ قائد کے خلاف ریفرنس تیار کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان برطانیہ سے الطاف حسین کی تقاریر پر مکمل پابندی کا مطالبہ کرے گا، دوسری جانب ہنگامہ آرائی کرنے والے 50 ملزمان کی بھی شناخت کر لی گئی ہے۔نفرت آمیز تقریر اور لوگوں کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے کے معاملے میں سندھ حکومت نے متحدہ قائد کی تقریر اور ہنگامہ آرائی کے ثبوت وفاق کو فراہم کر دیئے ہیں۔وزارت داخلہ آئندہ چند روز میں متحدہ قائد کے خلاف ریفرنس برطانیہ بھجوائے گی۔
تیار کردہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی سرزمین کو پاکستان میں انتشار کیلئے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ پاکستان برطانیہ سے الطاف حسین کی تقاریر پر مکمل پابندی کا مطالبہ کرے گا۔ ریفرنس کے ساتھ متحدہ قائد کے خلاف درج مقدمات کی کاپیاں بھی منسلک کی گئی ہیں۔دوسری جانب نادرا کی مدد سے میڈیا ہاؤسز میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 50سے زائد ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ 15 خواتین سمیت تمام ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کو مکمل تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔
ایم کیو ایم کیخلاف گھیرا تنگ ، وزارت داخلہ نے بڑا اقدام اٹھا لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں