پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پا کستان اور افغا نستا ن ملکر یہ کا م کریں تو دہشتگر دی ختم ہو سکتی ہے امریکہ نے حل بتا دیا

datetime 26  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ پر تشدد اور انتہاپسندی پر مبنی واقعات کی روک تھام کیلئے مل کر کام کریں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ایلزبتھ ٹروڈومیڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف تعاون کے لئے ہمیشہ پاکستان اور افغانستان کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔ ہم دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے مسلسل حکومت پاکستان سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ افغانستان میں امریکی یونیورسٹی میں ہونے والے حملے پر ترجمان کا کہنا تھا کہ کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے میں ملوث میں کون ملوث ہیں؟ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم امریکا اس بات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں مل کر کام کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح پرتشدد واقعات رونما نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت کے ساتھ اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس ضرورت پر زور دیا ہے کہ وہ انتہاپسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے۔ہم نے حکومت پاکستان پر یہ بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے دہشت گرد گروپوں میں ان کی وابستی اور ایجنڈے کی بنیاد پر امتیاز نہ برتے۔مسز ٹروڈو کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کوئی امتیاز نہیں کریں گے اور یہ حملہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…