جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ سے زبردست خبر آ گئی, نیو یارک کی سٹاک ایکسچینج پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

datetime 26  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کا سترہواں جشن آزادی ، نیویارک کے معروف کاروباری عمارت اور دنیا کے مشہور اسٹاک ایکسچنج کی عمارت پر پاکستان کا پرچم لہرادیا گیا۔ امریکہ میں پاکستان کے سترہویں جشن ازادی کے حوالے سے امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات کی تنظیم پاکستانی امریکن بزنس ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے نیویارک کے معروف کاروباری مرکز مین قائم دنیا کے مشہور سٹاک ایکسچنج کی عمارت نیس ڈیک میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی تھیں جنہوں نے نیس ڈیک میں جاری اس دن کے کاروبار کی اختتامی گھنٹی بجائی۔اس موقع پر امریکہ میں چیدہ چیدہ کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملیحہ لودھی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے جہاں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔
انہوں نے امریکی اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور افراط زر میں کمی آئی ہے۔انہوں نے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے جو کہ پاکستان کے محنت کش عوام کی کوششوں کا نتیجہ ہے ، ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ان کے لئے آج کا دن بڑی خوشی کا دن ہے جب نیویارک کے ٹائم سکوائر پر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے آرگنائزر سجاد قمر کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم نے امریکہ بھر میں کاروباری اداروں کو پاکستان کا روشن چہرہ دیکھا جاتا ہے ، جس کے نتیجے میں امریکی کاروباری ادارے پاکستان میں سرماریہ کاری کے لئے رضامند ہو رہے ہیں ۔

Nasdaq-Pak(1)

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…