ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک فوج پوری دنیا پر بازی لے گئی عالمی مقابلے میں شاندار فتح بھارت ،امریکہ، برطانیہ ، چین سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 26  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے جوانوں نے چین میں اسنائپنگ اور شوٹنگ کا عالمی مقابلہ اپنے نام کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی کی ٹیم نے تمام انفرادی اور ٹیم ایونٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔پاک فوج کے نائیک ارشد مقابلے کے بہترین اسنائپر قرار پائے۔بین الاقوامی اسنائپنگ مقابلہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوا، جس میں 14 ممالک کی 21 ٹیموں نے حصہ لیا۔یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں پاک فضائیہ کے سی 130 ہرکولس ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ نے برطانیہ میں ہونے والے ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو‘ میں فتح حاصل کی تھی۔برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ میں ہونے والے شو میں 50 ممالک کے 200 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا، جس میں پاکستان کی نمائندگی سی 130 طیارے نے کی، جہاں پاک فضائیہ نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا۔گزشتہ سال پاک فوج کی ٹیم نے برطانوی آرمی کے ’ایکسرسائز کیمبرائن پٹرول‘ ایونٹ میں بھی تقریباً 140 ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…