بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چین نے پاکستان کو ایک اور زبردست تحفہ دے دیا، پاکستان کو کیا،کیا فوائد حاصل ہونگے ؟

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان چین دوستی کی ایک اور اہم مثال سامنے آگئی ،کراچی میں چینی کمپنی کا تیار کردہ شپنگ ٹرمینل تکمیل کے قریب ہے جہاں بڑے بحری جہازوں کی رسائی ممکن ہو گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے تجارتی حب کراچی میں بننے والا یہ ہیچیسن ٹرمینل اس سال کے اختتام سے قبل ہی کام شروع کر دے گا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے مطابق چینی کمپنی یہاں سرمایہ کاری کرے گی۔یہ منصوبہ چین کے اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں کا حصہ ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے۔ باقی ماندہ پر کام جاری ہے اور افتتاح سے قبل روڈ بھی مکمل کر لیا جائے گا۔اس بارے میں کاروباری افراد نے کہا ہے کہ بندرگاہ کے گرد سڑکیں اور رابطے کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق مال برداری کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ پاکستان بہت عرصے سے پیچھے رہ گیا تھا لیکن اب اس نئے ٹرمینل کے قیام کے بعد ہمیں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔پاکستان کی مجموعی تجارت کا نصف جہازوں سے لایا یا لے جایا جاتا ہے۔واضح راہے کہ پاکستان کی بندرگاہ پر اس وقت 20 فٹ کے 10 لاکھ کنٹرنرز کو ہینڈل کیا جاتا ہے۔امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ رواں برس اکتوبر میں ہیچیسن کے نئے ٹرمینل پر کام کا آغاز ہو جائے گا اور اندازے کے مطابق پہلے برس ڈھائی لاکھ یونٹس ہینڈل کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…