پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی معاملہ۔۔۔امریکہ بھی میدان میں کود پڑا، حکومت پاکستان اور ایم کیو ایم کو یہ کام کرنا چاہئے

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ بھی کراچی میں جاری سیاسی کشمکش کے حوالے سے میدان میں کود پڑا ،پاکستان حکومتی کو سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے سخت ردعمل ظاہر نہ کرنے اور ایم کیوایم کو ایک دوسرے کی رائے کا حترام کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کراچی میں نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔نجی ٹی وی چینلز پر حملے بارے معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مارک ٹونر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے کے بعد ایم کیو ایم کے متعدد کارکنوں کو گرفتارکیا جبکہ پارٹی ہیڈکوارٹر نائن زیرو کو بھی سیل کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں تنقیدی رائے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے نہ کہ اسے خاموش کروا دیا جائے۔ ایم کیو ایم کے عہدیداران کی گرفتاری بارے سوال پر مارک ٹونر نے کہا کہ جب کسی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو حراست میں لیا جاتا ہے تو ہم اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔سیاسی اختلافات کے اظہار کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔پرامن مظاہرے جمہوریت کا حسن ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق الطاف حسین کی تقریر نے نہ صرف زیادہ تر پاکستانیوں کو مشتعل کیا بلکہ اس سے ایم کیو ایم بھی تقسیم کا شکار ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…