اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ متحدہ قائد نے امریکہ‘ اسرائیل‘ افغانستان ‘بھارت اور ایران سے مدد طلب کرلی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ معافی نامہ آجائے گا، اس معافی نامے کے بعد امریکا میں تقریر ہوئی جس میں دوبارہ ہرزہ سرائی کی گئی، امریکا، اسرائیل، افغانستان ‘بھارت اور ایران سے مدد طلب کی گئی، متحدہ قائد نے اپنی تقریر میں بھارت کے ہندوؤں سے معافی مانگی اور کہا کہ پاکستان بنانے کی غلطی ہوگئی ہم برطانیہ کے بہکاوے میں آگئے، ہمیں معاف کردو ۔ مصطفی کمال جس تقریر کا ذکر کر رہے تھے اس تقریر کی مبینہ آڈیو ٹیپ آج سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔ مبینہ آڈیو ٹیپ کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد نائن زیرو سیل کئے جانے پر شدید غم و غصے میں ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسرائیل‘ ایران‘ بھارت او ر افغانستان سے بات کرو کہ ہماری مدد کریں۔ متحدہ قائد نے اپنی تقریر میں بھارت کے ہندوؤں سے معافی مانگی اور کہا کہ پاکستان بنانے کی غلطی ہوگئی ہم برطانیہ کے بہکاوے میں آگئے، ہمیں معاف کردو ۔اپنے خلاف کی گئی سازش کو نہیں سمجھ سکے اور وہ اس کا حصہ بن گئے ۔ انہوں نے کہا کہ جو اس سازش کا حصہ نہیں بنے وہ عیش اور حکمرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ورکروں کو زور دے کر کہا کہ ہر کسی سے مدد مانگو اور یہ بھی کہا کہ اس مشکل گھڑی میں امریکہ اور اسرائیل میرا ساتھ دیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ داعش ‘ القاعدہ ‘ طالبان اور ان کو پیدا کرنے والی آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج سے لڑوں گا۔ مبینہ آڈیو ٹیپ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان جنہوں نے بنایا تھا انہی کو قتل کیا جا رہا ہے اور اللہ اس پاکستان کو تباہ و برباد کر دے جس پر کارکنوں نے کئی بار آمین کا لفظ استعمال کیا۔ اس دوران کارکنوں نے قائد کو یقین دلایا کہ پاکستان بنگلہ دیش کی طرح تقسیم در تقسیم ہو گا۔
مصطفی کمال جس تقریر کا ذکر کر رہے تھے اس کی ایک مبینہ آڈیو آج سارا دن سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔ آپ ذیل میں یہ آڈیو سن سکتے ہیں لیکن ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوا کہ آیا یہ آڈیو اصلی ہے یا نہیں۔