پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

چوہدری نثارکی برہمی،وزیراعظم نوازشریف نے معافی مانگ لی

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ٗ وزیر اعظم نوازشریف نے اپوزیشن کو مناکر تاریخ رقم کر دی ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا وزیر داخلہ کی تقریر کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اپنی تقریر میں ان کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واک آوٹ کا اعلان کر دیا جس کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔اس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے خود جا کر اپوزیشن کو منایا ۔ وزیراعظم کی جانب سے معذرت پر اپوزیشن ارکان واپس آگئے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن سے درخواست کی کہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔خورشید شاہ نے وزیراعظم سے گلہ کیا کہ کسی کو آپ کیخلاف کام کرنے کی ضرورت نہیں آپکے اپنے ہی کافی ہیں۔ یاد رہے کہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی منتخب وزیراعظم حزب اختلاف کو منا کر واپس ایوان میں لایا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…