کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ نے کہا کہ ان کے بیٹے بیٹے کی بازیابی میں ‘سارا کردار پاک فوج کا ہے’۔ یہ سب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ان کا بیٹا واپس آگیا۔ اویس شاہ کو گذشتہ ماہ 20 جون کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک سپر اسٹور کے باہر سے اغواء کرلیا گیا تھا، جنھیں پیر کو رات گئے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے پاک فوج نے ایک آپریشن کے بعد بازیاب کروایا۔بعدازاں اویس شاہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے ٹانک سے کراچی لایا گیا اور انھیں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ، ‘رات کو 3 بجے مجھے جنرل راحیل شریف کا فون آیا اور انھوں نے مجھے بتایا کہ آپ کا بیٹا ہم نے بازیاب کروالیا ہے۔
جسٹس سجاد کے مطابق آرمی چیف ذاتی طور پر اْس ٹیم کو مانیٹر کر رہے تھے جسے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جنرل رضوان نے ترتیب دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے سے ان کی بات بھی کروائی گئی اور پھر خصوصی طیارے کے ذریعے سے ٹانک سے یہاں پہنچایا گیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ بیٹے کی بازیابی میں ‘سارا کردار پاک فوج کا ہے’۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘آرمی حکومت پاکستان کا حصہ ہے، آرمی الگ نہیں ہے’۔جسٹس سجاد علی شاہ کے مطابق جس دن یہ واقعہ ہوا، اس دن بھی جنرل راحیل شریف کا فون آیا اور انھوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ان کے بیٹے کی بازیابی کی کوشش کریں گے اور پھر ڈی جی آئی ایس آئی بھی ان سے مسلسل رابطے میں رہے۔اس سوال کے جواب میں کہ اویس شاہ کو کس نے اغواء4 کیا، جسٹس سجاد کا کہنا تھا، ‘کچھ پتہ نہیں کہ کس نے اغواء کیا تھا’۔آخر میں جسٹس سجاد نے کہا کہ اللہ نے انھیں استقامت اور حوصلہ دیا اور وہ بیٹے کے اغواء4 ہونے سے بازیابی کے دوران پوری طرح اپنے فرائض نمٹاتے رہے۔
اویس شاہ کی بازیابی۔۔۔رات 3 بجے کس کا فون آیا اور کیا کہا ؟ چیف جسٹس نے سب بتا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل
-
وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کے لیے بڑا اعلان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































