پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی

datetime 29  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)عالمی بلین مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کے نرخ گرنے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 151 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 454 ڈالر پر آگئی۔

عالمی قیمت میں اس نمایاں کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا، جہاں فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 12 ہزار 946 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے مقرر کی گئی ہے۔چاندی کے نرخوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3 ڈالر 97 سینٹ کم ہوکر 66 ڈالر 33 سینٹ کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 397 روپے گھٹ کر 7 ہزار 112 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 340 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 97 روپے کی سطح پر آگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر امریکی مالیاتی پالیسی اور شرح سود سے متعلق توقعات میں تبدیلی نے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر ڈالا، جس کے باعث سونے اور چاندی میں فروخت کا رجحان نمایاں ہوا۔یوں ایک ہی دن میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں ہونے والی نمایاں کمی نے مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمتوں کو واضح طور پر نیچے لے آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…