دوحہ (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم محمد نواز شریف کا دوحہ کے ہوائی اڈے پرقطر کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی کی جانب سے فقید المثال استقبال کیا گیا ہے ، ہوائی اڈے پر دیوان میری میں وزیراعظم کے اعزاز میںاستقبالیہ تقریب منعقدہوئی جہاں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم محمدنواز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ قطر پہنچے تو وہاں کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی نے انکا شاندار استقبال کیا ،وزیراعظم نواز شریف کے اعزاز میں دوحہ کے ہوئی اڈے پر دیوان میر ی میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا جہاں قطر کی فوج کے چاک و چوبند دستے نے وزیرعظم نواز شریف کو گاڑڈ آف آنر پیش کی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ،اس کے علاوہ ہوائی اڈے پر بچوں نے وزیراعظم کو پھولوںکا گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا جس پر وزیراعظم نے بچوںکو پیار سے دلاسا دیا،اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، معاون خصوصی طارق فاطمی ، ایئر چیف مارشل سہیل امان اور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔ ۔