شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)شیخوپورہ کے علاقے مانوالا کے موضع کوٹ وار کے قریب المناک ٹر یفک حادثے میں دس طلبا و طالبات اور ایک صحافی سمیت پندرہ افراد جا ں بحق اور 20 سے زائدزخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں 5معصوم بچے بھی شامل ہیں،زخمی ہونے والوں کے 50 فیصد سے زائد جسم جھلس چکے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ایل پی جی ٹینکر مانوالا سے ننکانہ جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی مہران گاڑی کے ساتھ ٹکرا گیا ۔ٹکراتے ہی ٹینکر پھٹ گیا جس سے آگ لگنے کے باعث دو رکشے جن میں دس طلباء و طالبات سوار تھے ان کی لپیٹ میں آ گئے دونوں رکشوں ، مہران گاڑی اور ایل پی جی ٹینکر بلکل جل کر تباہ ہو گئے ۔ ایل پی جی کی آگ نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ جہاں پندرہ دکانوں کے اندر کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ دھند کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آئی آٹھ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ پہنچا دیا گیا مرنے والوں میں ایک شخص جو نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین تھا سمیت ولید ، حمزہ حماد ، شازیہ فاروق ، اور امجد علی کے نا مو ں کی شنا خت ہو سکی ہے جبکہ دیگرشناخت نہیں ہو سکی ۔ ڈی جی شیخوپورہ جواد طارق وقوعہ کی اطلا ع ملتے ہی فورا پہنچ گئے اور تمام تر امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے تھے فائر بریگیڈ اور 1122 کی ٹیمیں آگ بجھانے اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچانے کا کام سرانجام دیتی رہیں ۔ پولیس کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ تقریبا ساڑھے سات اور پونے آٹھ کے قریب پیش آیا دریں اثنا ء اس المناک حادثے میں زخمی ہونے والوں کے 50 فیصد سے زائد جسم جھلس چکے ہیں اور ان میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ ۔دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچنے کے باعث نقصان زیادہ ہوا
شیخوپورہ،ایل پی جی ٹینکر اورگاڑیوں میں تصادم ،12افراد جاں بحق،20زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































