بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

کامیاب احتجاج کے بعد ہڑتال ختم ، فلائٹ آپریشن شروع

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین کو پورے طریقے سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔کراچی میں پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی بہتری کیلیے کچھ ذمہ داروں سے رابطے ہوئے ہیں، ہم نے اپنی اہم قومی ذمہ داری کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج سے اپنا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ملازمین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پورے طریقے سے فلائٹ آپریشن بحال کریں جب کہ آپریشن کی بحالی میں کوئی شخص بھی رکاوٹ پیدا کرے تو ہمیں اس سے آگاہ کیا جائے۔سہیل بلوچ نے کہا کہ ہمیں جو یقین دہانی کرائی گئی ہے اس کے بعد کوئی جواز نہیں کہ آپریشن کو بند رکھا جائے، ہماری جو بات طے ہوئی ہے وہ تھوڑی مختلف ہے جس کی اس وقت وضاحت نہیں کرسکتے، سارے مسائل ایک مہربان دوست کے سبب حل ہوئے اور معاملات طے کرانے والے دوستوں کے نام نہیں بتاسکتے تاہم ایک دو روز میں چیزیں واضح ہوجائیں گی۔چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کے لیے لاہور جارہے ہیں اور امید ہے کہ اس کے نتائج حوصلہ افزا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کے خلاف تمام مسائل مذاکرات سے حل کیے جائیں گے، امید ہے کہ آنے والے دن پی آئی اے اور اس کے ملازمین کے لیے بہتر ثابت ہوں گے، ہم بتاسکتے ہیں کہ ایئرلائن کس طرح ترقی کرسکتی ہیں، ہمیں سپورٹ اور گائیڈ لائن کی ضرورت ہے، اگر ہمیں موقع ملا اور ملازمین کی شراکت اور اس میں سزا و جزا کا نظام قائم ہوا تو کوئی وجہ نہیں کہ پی آئی اے 6 ماہ میں بھی کمال دکھا سکے۔سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومتی نمائندوں سے میٹنگ کے بعد میڈیا کوآگاہ کیا جائے گا، جو چیزیں طے ہوں گی وہ بتائیں جائیں گی تاہم فی الحال کچھ چیزیں بتائی نہیں جاسکتیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کئی روز سے جاری تھی جس کے سبب قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کا نہ صرف نقصان اٹھانا پڑا بلکہ احتجاج کے باعث اندرون و بیرون ملک پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافر بھی انتہائی پریشانی کا شکار رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…