اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت اور پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان بڑا بریک تھرو،دونوں جانب سے اعلی سطح پر رابطے،آئندہ 48گھنٹوں کے دوران فلائٹ آپریشن مکمل بحال ہونے کا امکان ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ۔آئندہ دو دنوں کے دوران فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائیگا۔پہلے مرحلے میں ہڑتال ختم کی جائیگی پھر دونوں جانب سے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا۔