لاہور(نیوز ڈیسک) پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے جب کہ بعض جگہوں پر کام کی بھی اطلاعات ہیں۔ کراچی میں ہیڈ آفس کے باہر دھرنا ، ملتان اور فیصل آباد میں دفاتر کھول دیئے گئے ، راولپنڈی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تین رہنما?ں کو نظر بند کر دیا گیا۔ کراچی ، لاہور ، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے شہروں میں پی آئی اے ملازمین کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔ کہیں دفاتر بند اور کہیں کام شروع ہوگیا۔ مسافروں کی خواری کم نہ ہوسکی۔ راولپنڈی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تین رہنماوں کو نظر بند کر دیا گیا۔ پی آئی اے نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔ متعدد دفاتر میں تالے ہیں ، کارگو ، کورئیر سروس اور بکنگ آفس بند ہیں تاہم بعض شہروں میں دفاتر میں کام شروع ہوگیا ہے۔ اسلام آباد اور فیصل آباد میں پی آئی اے کے دفاتر کھل گئے ہیں۔