پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 22فروری تک جیل بھیج دیا

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کی احتساب عدالت نے نیب کو ریفرنس جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو 22فروری تک کرپشن کیس میں جیل بھیج دیا۔ احتساب عدالت میں نیب تفتیشی حکام کی جانب سے عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ریمانڈ رپورٹ جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں ڈاکٹر عاصم سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ نامزد افراد پر فراڈ، زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ،سرکاری زمین پر قبضے،لوگوں کے ساتھ ویلفیئر کے نام پر جعلسازی ،منی لانڈرنگ، کھاد کے کارخانوں اور گیس کے کنکشن میں کمیشن لینے کے الزامات شامل ہیں۔ عدالت کو نیب کی جانب سے 46ارب روپے سے زائد کی رقم کی جعلسازی کے بارے میں بتایا گیا۔ ڈاکٹر عاصم کو 29 نومبر 2015 ءکو نیب نے حراست میں لیا تھا،دیگر نامز د افراد میں عبدالحمید گروپ فنانس ایڈوازئر ضیاءالدین گروپ آف یونیورسٹیز اینڈ ہاسپٹلز ،کے ڈی اے کے 2سابق دائریکٹرز لینڈ سید اطہر حسین اور مسعود حیدر اور کراچی ڈاک لیبر بورڈ کےسابق چیف ایگزیکٹیو صفدر حسین شامل ہیں۔تفتیشی حکام نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزم عاصم حسین منی لانڈرنگ میں پیسوں کی منتقلی سے متعلق تسلی بخش جواب دینے سےقاصر رہے ہیں،تاہم ملزم کی جانب سے نیب کو مزید دستاویزات فراہم کرنے کے لیے دو روز کا وقت کا مانگاگیا۔ کیس کے تفتیشی افسر نے ڈاکٹر عاصم حسین سے مزید تفتیش کے لیے 14روزکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 22فروری تک جیل بھیجتے ہوئے نیب کو ریفرنس جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو جیل میں بی کلاس فراہم کی جائے



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…