اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف شاعر و نغمہ نگار مقتداحسین ندا فاضلی 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ندا فاضلی ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ ندا فاضلی 12 اکتوبر 1938 کو دلی کے کشمیری ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان آگیا لیکن ندا فاضلی دوبارہ ہندوستان چلے گئے اور ممبئی میں مختلف مشاعروں میں اشعار پڑھنے کے علاوہ نقادی کا پیشہ اپنایا