اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیمیا 9 سے 11فروری تک پاکستان کے دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچیں گی‘ ملکہ میکسیمیا صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گی جن میں باہمی دلچسپی کے امور ‘ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیمیا 9 سے 11فروری تک پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچیں گی۔ ملکہ میکسیمیا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی ہیں۔ ملکہ میکسیمیا صدر ممنون حسین‘ وزیراعظم نواز شریف‘ نجی و سرکاری شعبے کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریںگی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔