اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایف بی آر نے 3.562ارب روپے کی ٹیکس چوری کا پتہ چلایا ہے ، یہ ٹیکس چوری بینکنگ سیکٹر میں تنخواہوں پرودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں قانون کی ایک شق کا سہارا لے کر چرایا گیا ہے۔جنگ رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق اور پورے ملک میں مجموعی ودہولڈنگ ٹیکس کے حساب سے جائزہ لیاجائے تو یہ ٹیکس چوری کئی گنا ہوجاتی ہے۔چیف کمشنر ریجنل ٹیکس پےئرزکی جانب سے بھجوائے گئے سرکاری مراسلے کے مطابق ود ہولڈنگ زون میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بینکنگ سیکٹر کے ٹیکس ود ہولڈنگ نظام میں بہت سے نقائص ہیں