کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کے بعد شہر کی فضاءسو گوار رہے اور اکثر دکانیں ومارکٹیں بند رہی شہریوں کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز ہونیوالے خودکش دھماکے کے جگہ کا دورہ کیا اور شہری انتہائی افسودہ نظر آئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ضلع کچہری کے قریب سیکورٹی فورسز کے گاڑی کے قریب خودکش حملے کے بعد شہر میں سوگ کا سماں تھی اور شہر کے اکثر چھوٹے بڑی مارکٹیں بند رہی لو گوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور خودکش حملے میں جاں بحق افراد کے مختلف علاقوں میں تدفین کر دی گئی ۔