پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سی پیک کے 200 ارب روپے اورنج لائن پر خرچ ہو رہے ہیں،خورشید شاہ

datetime 7  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے 200 ارب روپے اورنج لائن پر خرچ ہو رہے ہیں یہ پیسہ پورے ملک کا ہے صرف لاہو رکے لئے نہیں مجھے خوشی ہے وزیر اعظم نواز شریف ترقی کریں لیکن غریبوں کا خون چوس کر نہیں بلکہ ان کو خوشحال کر کے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی وزیر اعظم نواز شریف کی منتظر ہے لیکن ان کے پاس وقت ہی نہیں مگر جب حکومت پر مشکل وقت تھا وہ روز پارلیمنٹ میں آتے تھے قومی ایئرلائن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے با رے بل جلد بازی میں منظور کرایا گیا جس کی وجہ سے ملک میں ہنگامہ آرائی جیسی حالت ہو رہی ہے پی آئی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی بلکہ ملازمین کو قتل اور ماردھار کر کے بدماش ہو رہی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے معاملے پر وزیر اعظم کی زبان میں نرمی کی بجائے مزید سختی آ گئی ہے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بتائیں اورنج لائن پر خرچ کئے جانے والا پیسہ پورے لاہو کا ہے یا پورے پاکستان کا ؟ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے 200 ارب روپے صرف لاہور پر خرچ ہو رہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہں کہ اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ ہماری حکومت کے شروع کئے گئے پروجیکٹس اگر مکمل ہو گئے تو عوام ان کو مسترد کر دیں گے صحافی کا سوال ؟ جس پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وزیر اعظم صاحب ترقی کریں لیکن غریبوں کا خون چوس کر نہیں اور ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک نوجوانوں کو روزگار نہ ملے ۔ صنعت ترقی نہ کرے اور کسان خوشحال نہیں ہو گا انہوں نے مزید کہ اکہ ملک پر پہلے ہی اتنا قرض تھا لیکن موجودہ حکومت نے اس کو اتارنے کے لئے جو قرض لیا ہے اس سے عوام پر دگنا بوجھ بڑھ گیا ہے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…