اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹھٹھہ کے علاقہ کے ٹی بندر کے قریب واقع جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو بچوں اور 4خواتین سمیت 10افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جھونپڑیوں میں خانہ بدوشوں کی کثیر تعداد رہائش پزیر تھی جن کی جمع پونجیا ں بھی جل کر حاکستر ہو گئی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ اس وقت لگی جب لوگ اپنی جھونپڑیوں میں آرام کر رہے تھے تاہم آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔