اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں لیاقت پارک کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس، 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید جبکہ12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ عدالت روڈ کے قریبی علاقے میں ہوا ہے ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی گونج پورے شہر میں سنی گئی۔ جس علاقے میں دھماکہ ہوا ہے وہ کوئٹہ کا کمرشل علاقہ ہے جس پر گاڑیوں کے شوروم ، سرکاری دفاتر اور کئی دیگر دکانیں ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد شہید جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کام شرو ع کردیا ہے جبکہ عام لوگوں کا داخلہ بھی بند کردیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔
کوئٹہ میں دھماکہ،1 پولیس، 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 9 افرادشہید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں