کراچی(نیو زڈیسک)کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت کامقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں سینیٹر مشاہد اللہ ،سینیٹر پرویز رشید ، شجاعت عظیم اور دیگر افراد نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آرمیں قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔ایس ایس پی ملیرراﺅ انوار کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت کامقدمہ ائیرپورٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے،مقدمہ عدالتی حکم پر سہیل بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے میں سینیٹر مشاہد اللہ ،سینیٹر پرویز رشید ، شجاعت عظیم ، بریگیڈئیر ریٹائرڈ آصف ،مقصود احمد کے نام بھی شامل ہیں۔