ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک)ایبٹ آباد میںمنڈیاں کے علاقے کے ایک گیسٹ ہاﺅس میں دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ،جبکہ 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا گیسٹ ہاﺅس کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔ادھرریسکیو ٹیموں نےفوری طور پر جائے وقوعہ پرپہنچ کرامدادی کام کا بر وقت ا?غاز کردیا ہےاور زخمیوں کوفوری طبی امداد کی فراہمی کےلئے اسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے۔دھماکے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے