اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان میں مزید چھ نکات کااضافہ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے نیشنل ایکشن پلان میں مزید چھ نکات بڑھانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ ان نکات میں پاک چین اقتصادی راہ داری کا تحفظ، مدارس کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں بھی اصلاحات، فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی اور اقلیتوں کا تحفظ شامل ہے۔ان نکات کی سفارش نیکٹا نے کی تھی، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی قومی اتھارٹی (نیکٹا) نے یہ سفارش کی تھی کہ نیشنل ایکشن پلان میں مزید چھ نکات کا اضافہ کردیا جائے، حکومت نے یہ تجویز منظور کر لی ہے۔نئے نکات میں پاک چین اقتصادی راہ داری کا تحفظ، مدارس کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں بھی نصابی اصلاحات، پنجاب کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے لیے زیرو ٹالرنس، فرقہ وارانہ کارروائیوں کی روک تھام، اقلیتوں کا تحفظ اور تمام انٹیلی جینس ایجنسیوں کے مشترکہ میکانزم کا قیام شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسی ماہ نیشنل انٹرنل سیکورٹی کانفرنس بھی طلب کر لی گئی ہے جس میں ملک کی اندرونی سلامتی کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا جائے گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…