اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتی ہے ،حق خود ارادیت کو کسی بھی طاقت سے دبایا نہیں جاسکتاہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5فروری بین الاقوامی برادری کوکشمیریوں سے کئی دہائیاں پہلے کیاگیاوعدہ یاددلانیکادن ہے،کشمیریوں کاحق خودارادیت اقوام متحدہ کے چارٹرمیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتمادسازی کے اقدامات، پاک بھارت تجارت کے فروغ،عوامی رابطوں پریقین رکھتے ہیں ،ایساماحول پیدا ہوناچاہیے جس سے پائیداراورمسلسل مذاکرات کیے جاسکیں۔