مظفرآباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم محمدنواز شریف کا مظفرآباد پہنچنے پر آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب ،وزیراعظم چو ہدری عبد المجید اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے استقبال کیا ،اور آزاد کشمیر پولیس کے دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم نواز شریف کشمیریوں سے ااظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد پہنچیں اور وہاں صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب ، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ، کے ہمراہ وزیراعظم نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کشمیر یوں سے یکجہتی کا اظہا رکیا ،اس موقع پر وزیراعظم کے ہمرا ہ وزیر اطلا عا ت پر ویز رشید ، وزیرامور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ، معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی ،راجہ فاروق حید ر ، شاہ غلام قادر ،طارق فاروق چوہدری ،مشتاق منہاس ، بھی موجود تھے ۔ ۔