باجوڑ ایجنسی(نیوز ڈیسک)لیویز نے تورہ غنڈی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بارود سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ باجوڑایجنسی کے علاقے تورہ غنڈی میں لیویزکی جانب سے تخریب کار کی مصدقہ اطلاعات پرکارروائی کی گئی جس میں بارود سے بھرا ٹرک پکڑ لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹرک سے بارود کی 100 بوریاں برآمد کی گئی ہیں جو علاقے میں تخریب کاری کے لیے استعمال کی جانا تھیں تاہم کارروائی کے دوران ملزم فرار ہوگئے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ٹرک دیرسے باجوڑ جا رہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیابی کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑا تاہم ٹرک کو تحویل میں لے کرتحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔