اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

دہشت گردوں کا کوئی ملک یامذہب نہیں ہوتا، جنرل راحیل شریف

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور دہشت گردوں کا کوئی ملک یامذہب نہیں ہوتا، دہشت گردی کیخلاف مربوط عالمی ردعمل کی ضرورت ہے، پاکستان ایک دہائی سے زیادہ عرضے سے دہشت گردی کا شکار رہا بالآخر ہم دہشت گردوں کو پوری قوم کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت شکست دینے میں کامیاب رہے، انسانیت کے مفاد میں اور بین الاقوامی امن کیلئے ایک ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے تجربات کا دنیا کیساتھ تبادلہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو پبی میں قومی انسداد دہشت گردی تربیتی مرکز این سی ٹی سی کا دورہ کیا اور پاکستان ، سری لنکا اور مالدیپ کی مشترکہ فوجی مشقوں ایگل ون کا معائنہ کیا ۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کی آپریشنز پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے میدان جنگ میں افواج کے تجربے کا تبادلہ کیا گیا۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے پیش نظر دوست ممالک کی ایک بڑی تعداد نے پاک فوج سے اپنے فوجیوں کیلئے قومی انسداد دہشت گردی تربیتی مرکز میں تربیت کی درخواست کی تھی ، اب تک پاکستان آرمی ، سعودی عرب ، بحرین ، چین اور اردن کیساتھ مشترکہ مشقیں کرچکی ہے جس کا مقصد ان کی جنگی استعداد کو بڑھانا تھا، پاکستانی فوجیوں نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کو انسداد دہشت گردی کی تربیت فراہم کی ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پیشہ وارانہ معیار کی اعلی سطح کا مظاہرہ اور جنگی مہارتوں کے مظاہرے پر تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشقیں تینوں ممالک کی افواج کیساتھ ہمارے خصصوی تعلقات کو مضبوط بنائینگی اور اس سے خطے سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے میں مدد ملے گی، آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور دہشت گردوں کا کوئی ملک یامذہب نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کیخلاف مربوط عالمی ردعمل کی ضرورت ہے، جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان ایک دہائی سے زیادہ عرضے سے دہشت گردی کا شکار رہاہے اس دوران اس نے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن بالآخر ہم دہشت گردوں کو پوری قوم کے عزم اور ہماری مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کے مفاد میں اور بین الاقوامی امن کیلئے ایک ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے تجربات کا دنیا کیساتھ تبادلہ کرنے کے خواہشمند ہیں، چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ اک فوج نے ہمارے پولیس اہلکاروں اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو انسداد دہشت گردی کی تربیت فراہم کرنے کا اقدام اٹھایا ہے جس کا مقصد ان کی استعداد کو بڑھانا اور انہیں اس لعنت سے مستعد انداز میں نمٹنے کے قابل بنانا ہے، تربیت کاروں کی کارکردگی اور صلاحیت کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ اس طرح کی تربیت سے ہمارے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا،تقریب میں افغانستان ، سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے مہمانوں نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…