اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف نے قومی ائیر لائن کے چیئرمین ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے سیکرٹری سول ایوی ایشن عرفان الہی کوپی آئی اے کا اضافی چارج سونپ دیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی اے کے چیئر مین ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور کر کے سول ایوی ایشن کے سیکرٹری عرفان الہی کوپی آئی اے کا چارج دیدیاگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی جلد وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے اور موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ ملازمین کے احتجاج اور بحران سے نکلنے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ناصر جعفر نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کے جاں بحق ہونے پر چیئرمین پی آئی اے کے عہدے سے مستعفی ہوگئے اور اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوای