اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کی بنیاد گزشتہ روز موٹروے کا افتتاح کر کے رکھ دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں دونون رہنماﺅن نے موجودہ ملکی علاقائی امن و امان کی صورتحال اور خصوصاً بلوچستان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے وزیراعظم نواز شریف کو بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ تاہم وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیر اعظم کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔