پشاور (نیوز ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم جنرل نواز شریف بنے ہوئے ہیں ۔ پشاور میں چڑیا گھر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ڈکیٹیڑ شپ کی پیداور ہے ، موجود حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام پر اتنے ظلم جنرل مشرف کے دور میں نہیں ہوئے جتنے ن لیگ کررہی ہے ۔چیئرمین کا یہ بھی کہناتھا کہ پی پی کے دوران میں اتنی بے روزگاری اور کرپشن نہیں ہوئی جتنی اب ہورہی ہے ۔ عمران خان کہا کہ وہ چھ فروری کو ہونیوالے احتجاج میں حصہ لیں گے جس کیلئے اسلام آباد یا کراچی کا انتحاب کیاجائے گا