ہوشاب(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے ہوشاب روٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوشاب سے گواردر روٹ منصوبہ بلوچستان کی ترقی کے لیے انتہائی اہم قدم ہے۔ نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ شاہراہوں کے منصوبوں سے لوگ ایک دوسرے کے قریب آئیں گے ، شاہراہ کی تعمیر سے سفر کا دورانیہ کم ہو گا اور اس کےک آگے مزید تین سٹرکیں تعمیر ہو نگی اور یہ منصوبہ پاکستان کے لیے بہت سے فوائد لے کر آئے گا۔وزیر اعظم نواز شریف نے خطاب کے کہا کہ پاکستان میں حقیقی انقلاب کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہوشاب سے گوادر تک بننے ولے ایم ایٹ روٹ پر کہا کہ دل کی گہرائیوں سے ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں اور شاہراہ کی تعمیر میں قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی حالات کی خرابی کے باوجود شاہراہ تعمیراتی کام جاری رہا جس پر سول انجینئرز اور فوجی جوان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر تاہوں,تقریب کے اختتام پر نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے مشکل ترین صورتحال میں بھی حکومت کا ساتھ دیا ۔